گال ٹیسٹ ، سری لنکا نے کھانے کے وقفے پر 4وکٹیں کھو کر 144رنز بنا لیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 21 جون 2015 11:57

گال ٹیسٹ ، سری لنکا نے کھانے کے وقفے پر 4وکٹیں کھو کر 144رنز بنا لیے

گال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21جون ۔2015ء ) گال ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے پر سری لنکا نے 4وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنا لیے ہیں ۔ گال کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میچ میں سری لنکا نے کل کے سکور 63رنز 2وکٹوں کے نقصان پر کھیل شروع کیا تو نائٹ واچ میچ دلروان پریرا زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک پائے اور لیگ سپنر یاسر شا ہ کی ایک گگلی پر چھوڑنے کی غلطی کرکے بولڈ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد نائب کپتان تھریمانے اور کارونارتنے نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 69رنز کا اضافہ کیا ۔ 132کے مجموعی سکور پر تھریمانے 44رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں جکڑے گئے ۔ کپتان اینجلو میتھیوز نے کارونارتنے کے ساتھ ملکر پاکستان کو مزید کوئی وکٹ لینے سے محروم رکھا اور سری لنکا نے کھانے کے وقفے پر 4وکٹیں کھو کر 144رنز بنا لیے ، میزبان ٹیم کو پاکستان پر محض 27رنز کی برتری حاصل ہے اور اسکی 6وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔ میتھیوز 5اور کارونارتنے 63رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں ۔پاکستان کی جانب سے وہاب اور یاسر نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/06/2015 - 11:57:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :