دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد بنگلہ دیشی تماشائیوں کا انوکھے انداز میں جواب

muhammad ali محمد علی پیر 22 جون 2015 22:54

دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد بنگلہ دیشی تماشائیوں کا انوکھے انداز میں جواب
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 جون 2015 ء) بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد بنگلہ دیشی تماشائیوں کی جانب سے بھارتی ٹیم کو انوکھے انداز میں جواب دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین جاری ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد بنگلہ دیشی تماشائیوں نےحال ہی ہونے والے ورلڈکپ میں بھارت کے میڈیا کی جانب سے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی تضحیک کیے جانے پر بھارتی ٹیم سے انوکھے اندازمیں بدلہ لیا۔

میچ ختم ہونے کے بعد جب بھارتی ٹیم میدان سے باہر آرہی تھی اسی وقت بنگلہ دیشی تماشائیوں کی جانب سے انوکھا انداز میں موقع موقع گانا شروع کردیا۔ بنگلہ دیشی تماشائیوں کی جانب سے اس انوکھی حرکت نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچارکھی ہے اور کرکٹ شائقین کیلئے یہ واقع خوب دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔
وقت اشاعت : 22/06/2015 - 22:54:24