رشبھ پنت تاریخ رقم کرنے سے صرف 101 رنز دور

بھارتی وکٹ کیپر بیٹر انگلینڈ سے جاری سیریز میں عمدہ فارم میں ہیں، رپورٹ

جمعہ 18 جولائی 2025 16:35

رشبھ پنت تاریخ رقم کرنے سے صرف 101 رنز دور
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں جس کیلئے انہیں صرف 101 رنز درکار ہیں۔

(جاری ہے)

رشبھ پنت انگلینڈ سے جاری سیریز میں عمدہ فارم میں ہیں، انہوں نے اب تک 3 میچزمیں 2 سنچریوں اور 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 425 رنز جوڑے ہیں، اگر وہ چوتھے ٹیسٹ میں مزید 101 رنز بنا لیتے ہیں تو وہ تاریخی بھارتی ریکارڈ توڑ پائیں گے۔ اب تک کندرن 1964 میں 525رنز جوڑ کر کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں سب سے کامیاب بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ہیں، ڈینس لنزے 1966-67 میں 5 ٹیسٹ کی سیریز میں 606 رنز جوڑ کر عالمی ریکارڈ قبضے میں رکھتے ہیں، پنت 182 رنز بنانے پر یہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/07/2025 - 16:35:41

متعلقہ عنوان :