وینس ولیمز کی 45 سال کی عمر میں شاندار واپسی،واشنگٹن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں داخل

منگل 22 جولائی 2025 20:17

وینس ولیمز کی 45 سال کی عمر میں شاندار واپسی،واشنگٹن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں داخل
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)امریکا کی بین الاقوامی شہرہ ا?فاق ٹینس سٹار، 7 گرینڈ سلام کی فاتح وینس ولیمز نے 45 سال کی عمر میں شاندار واپسی کرتے ہوئے واشنگٹن اوپن ٹینس میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ ا?غاز کر دیا۔ 45 سالہ امریکن ٹینس سٹار وینس ولیمز نے ٹینس سے 16 ماہ دور رہنے کے بعد واشنگٹن اوپن میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ ا?غاز کرتے ہوئے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

امریکا کی سابق عالمی نمبر ون وینس ولیمز نے ٹورنامنٹ کے لیے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کی ، وہ مارچ 2024 میں میامی اوپن کے بعد سے کسی ٹینس ایونٹ میں شریک نہیں ہوئی اور آخری بار اگست 2023 میں سنسناٹی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتا تھا۔امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ڈبلیو ٹی اے کا ایونٹ شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں امریکا کی وینس ولیمز اور ان کی ہم وطن ٹینس کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کی حریف ٹینس کھلاڑی یوجینی بوچارڈ اور ان کی امریکی جوڑی دار کلروی نگونیو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ ا?غاز کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔میچ میں کامیابی کے بعد وینس ولیمز نے سکائی سپورٹس کو بتایا کہ ٹینس کورٹس سے دور ہونا متاثر کن تھا۔میں اس کھیل سے محبت کرتی ہوں اور اس کے بغیر رہ نہیں سکتی ہوں۔
وقت اشاعت : 22/07/2025 - 20:17:30