ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے اے سی سی مینز ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

ہفتہ 26 جولائی 2025 22:52

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے اے سی سی مینز ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے اے سی سی مینز ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

محسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے میچز کا تفصیلی شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ ایشیائی کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ تصور کیا جاتا ہے جس میں خطے کی نمایاں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔
وقت اشاعت : 26/07/2025 - 22:52:07

متعلقہ عنوان :