انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارت کے خلاف311 رنز کی برتری حاصل کر لی

ہفتہ 26 جولائی 2025 23:30

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف مانچسٹر ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی پہلی اننگز میں 311 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ اولڈ ٹریفورڈ میں جاری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم 669 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ کپتان بین سٹوکس نے 141 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ برینڈن کارس نے 47 اور لیام ڈاسن نے 26 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب رویندر جدیجا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کو دوسری اننگز کے آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورصفر پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں تاہم کے ایل راہول اور شبمن گل نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا۔ دن کے اختتام پر بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا لیے ہیں۔ کے ایل راہول 87 اور شبمن گل 78 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں کرس ووکس نے حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 26/07/2025 - 23:30:03