شہدائے بلوچستان ہاکی لیگ 2025 کاآغاز پیر سے ہو گا

پیر 4 اگست 2025 00:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شہدائے بلوچستان ہاکی لیگ 2025 کا باقاعدہ آغاز کل پیر سے نواب غوث بخش رئیسانی ہاکی گراؤنڈ، ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا۔ٹورنامنٹ کا مقصد بلوچستان کے ان عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنے خون سے سماج میں روشنی کے چراغ روشن کئے۔

(جاری ہے)

ان شہداء کی یاد میں اس لیگ کا انعقاد ایک اہم علامت ہے جس کے ذریعے نئی نسل کو ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ افتتاحی میچ سے قبل ایک خوبصورت افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ لیاقت لہڑی ہوں گےجو ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کریں گے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خطاب بھی کریں گے۔
وقت اشاعت : 04/08/2025 - 00:10:04

متعلقہ عنوان :