نائومی اوساکا اور میڈیسن کیز نیشنل بینک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 4 اگست 2025 08:40

مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) جاپان کی نامور ٹینس سٹار اورچار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن نائومی اوساکا اور امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سکستھ سیڈڈ میڈیسن کیز اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ لٹویا کی ٹینس کھلاڑی اناستاسیجا سیواستووا اور جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیرولینا موچووا پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئیں۔

27 سالہ جاپان کی نامور ٹینس سٹار اورچار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن نائومی اوساکانے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں لٹویا کی ٹینس کھلاڑی اناستاسیجا سیواستووا کو 0-2 سیٹس سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

امریکا کی ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیرولینا موچووا کو 1-2 سیٹس سے مات دی ۔

نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 27 سالہ جاپان کی نامور ٹینس سٹار اورچار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن نائومی اوساکان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لٹویا کی حریف ٹینس کھلاڑی اناستاسیجا سیواستووا کو سٹریٹ سیٹس میں1-6 اور 0-6سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،جہاں ان کا مقابلہ حریف یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا سے ہوگا۔

30 سالہ امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے ویمنز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں حریف جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیرولینا موچووا کو 1-2 سیٹس سے مات دی ۔میڈیسن کیز کی فتح کا سکور 6-4، 3-6 اور 5-7 تھا۔کوارٹر فائنل میں میڈیسن کیز کا مقابلہ ڈنمارک کی ٹینس کھلاڑی کلارا ٹاسن سے ہوگا۔ \932
وقت اشاعت : 04/08/2025 - 08:40:01

متعلقہ عنوان :