سکاٹ لینڈ کرکٹ سے تنازع ختم ہونے کے بعد ماجد حق دوبارہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے

جمعہ 26 جون 2015 21:14

سکاٹ لینڈ کرکٹ سے تنازع ختم ہونے کے بعد ماجد حق دوبارہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے

ایڈن برگ ۔ 26 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) سکاٹ لینڈ نے نسلی امتیاز کا شکوہ کرنے والے اپنے پاکستانی نژاد کرکٹر ماجد حق کے خلاف مزید کوئی ایکشن نہ لینے اور معاملہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

رواں سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران ماجد حق کو جب سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے ٹیم سے نظر انداز کیا گیا تو انہوں نے ٹویٹر پر اس کی وجہ نسلی امتیاز کو قرار دیا تھا، انہوں نے فوری طور پر ٹویٹ ہٹا دی لیکن سکاٹش ٹیم مینجمنٹ نے انہیں ورلڈ کپ سے باہر کرتے ہوئے واپس وطن بھیج دیا۔

سکاٹ لینڈ کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ تنازع ختم ہو گیا ہے اب ماجد حق کے خلاف مزید کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا اور وہ مستقبل میں ہونے والے ٹورنامنٹس اور سیریز کیلئے دستیاب ہوں گے۔

وقت اشاعت : 26/06/2015 - 21:14:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :