}راشد خان کا ٹم ساؤتھی کی گیند پر ناقابل یقین چھکا، ویڈیو وائرل

جمعرات 14 اگست 2025 18:05

ﷺکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء)دی ہنڈریڈ لیگ میں افغان کرکٹر راشد خان نے نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو ناقابل یقین چھکا لگا کر حیران کر دیا۔اوول انوینسیبلز کی جانب سے نمائندگی کرنے والے راشد خان کے چھکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے ’’اشتعال انگیز‘‘ چھکا قرار دیا گیا۔ ٹم ساؤتھی برمنگھم فینکس کی جانب سے نمائندگی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

راشد خان گیند پھینکے سے قبل ہی وکٹوں کے سامنے ادھر اُدھر ہوگئے اور جیسے ہی ٹم ساؤتھی نے راشد کی ٹانگوں کی طرف فل لینتھ گیند کی، بلے باز نے بے نیازی سے اسے ڈیپ اسکوائر لیگ کے اوپر سے ایک سیدھا چھکا مار دیا۔دی ہنڈریڈ لیگ نے راشد خان کے شاندار چھکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس پر شائقین نے تبصرہ کرتے ہوئے آل راؤنڈر کے چھکے کو ’’ناقابل یقین‘‘ اور ’’اشتعال انگیز‘‘ قرار دیا۔راشد نے دو چھکوں کی مدد سے 9 گیندوں پر 16 رنز بنائے اور اوول انوینسیبلز کو مقررہ 100 گیندوں پر 8 وکٹوں پر 180 رنز بنانے میں مدد کی۔واضح رہے کہ برمنگھم فینکس یہ میچ 4 وکٹوں سے جیت گئی تھی۔
وقت اشاعت : 14/08/2025 - 18:05:08