Sیوم آزادی پر کراچی میں میراتھن کا انعقاد

جمعرات 14 اگست 2025 18:05

Vکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء)یوم آزادی کی مناسبت سے 14اگست کو کراچی میں میراتھن کا انعقاد ہوا۔باغ جناح سے شروع ہونے والی دوڑ میں 7، 14 اور 21.1 کلو میٹر کے مقابلوں میں ایک ہزار سے زائد مرد و خواتین رنرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد قومی دن کی مناسبت سے سبز شرٹ میں ملبوس تھے۔میراتھن آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، ایم اے جناح روڈ اور کچہری روڈ سے دوبارہ باغ جناح پر مکمل کی، اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
وقت اشاعت : 14/08/2025 - 18:05:08

متعلقہ عنوان :