ایران کی ٹیم ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 15 اگست 2025 13:29

ایران کی ٹیم  ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی  فائنل میں پہنچ گئی
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ایران نے ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں چائینزتائپےکی ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ایران کا ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے۔ ناقابل شکست ایران کی باسکٹ بال ٹیم نے ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں چائینزتائپے کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 75 کے مقابلے میں 78 پوائنٹس سکور سے ہرا کر سمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی، جدہ میں کھیلے گئے ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں ناقابل شکست ایران اور چائینزتائپے کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایران کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چائینزتائپے کی ٹیم کو 75 کے مقابلے میں 78 پوائنٹس سے نہ صرف شکست دے دی بلکہ ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں فاتح ایرانی باسکٹ بال ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا کی ٹیم سے ہوگا۔ ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 16 اگست کو جبکہ فائنل میچ 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ \932
وقت اشاعت : 15/08/2025 - 13:29:14