آل پنجاب ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے طلبا نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

منگل 19 اگست 2025 16:26

آل پنجاب ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے طلبا نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی
بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) آل پنجاب ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے طلبا نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیرِ اہتمام منعقدہ دوسری اے ڈی ایس / بی ایس چیمپئن شپ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے ہونہار طلبہ محمد معاویہ اور محمد اخلاق منیر نے سرگودھا ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

یہ مقابلہ جات بہاولپور میں منعقد ہوئے جن میں سرگودھا ڈویژن کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ملتان ڈویژن کی ٹیم کو شکست دی اور پنجاب سطح پر اپنی پوزیشن یقینی بنائی ۔پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر ڈاکٹر جاوید اقبال کٹ نے اس کامیابی پر طلبا محمد معاویہ،محمد اخلاق منیر ،ٹیبل ٹینس انچارج پروفیسر محمد رمضان خان سیالوی اور پروفیسر عصمت اللہ خان نیازی کو دلی مبارکباد پیش کی۔
وقت اشاعت : 19/08/2025 - 16:26:37

متعلقہ عنوان :