زیاد اکرام خا ن دررانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ‘بنوں میں منعقد کروانے کی تیاریاں شروع

جمعرات 21 اگست 2025 14:54

زیاد اکرام خا ن دررانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ‘بنوں میں منعقد کروانے کی تیاریاں شروع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن بنوںکے زیر اہتمام ذیاد اکرام خا ن دررانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ بنوں میں منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے جنرل سیکرٹری اسرار بنگش نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن صوبے خیبر پختونخوا، ڈیپارٹمنٹل اور چاروں صوبائی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کا یہ سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جو کہ ذیاد اکرام خان درانی فٹ بال سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس بنوں میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/08/2025 - 14:54:18

متعلقہ عنوان :