شکر ہے سرجری کے بعد اللّٰہ تعالیٰ نے دوبارہ پاؤں پر کھڑا کردیا : ارشد ندیم

انگلینڈ سے واپس آکر ٹریننگ کا آغاز کردیا ، میرا سارا فوکس ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر ہے : اولمپک چیمپئن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 اگست 2025 12:30

شکر ہے سرجری کے بعد اللّٰہ تعالیٰ نے دوبارہ پاؤں پر کھڑا کردیا : ارشد ندیم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اگست 2025ء ) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ شکر ہے سرجری کے بعد اللّٰہ تعالیٰ نے دوبارہ پاؤں پر کھڑا کیا ہے۔ 
ارشد ندیم نے انگلینڈ میں سرجری کے بعد لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں جیولین تھرو ٹریننگ کے سیشن میں حصہ لیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ انگلینڈ سے واپس آکر ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، میرا سارا فوکس ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میرا مقابلہ 17 اور 18 ستمبر کو ہوگا، دعا کریں اللّٰہ تعالی مجھے فٹ رکھے اور امید ہے کہ انشاء اللّٰہ اچھا پرفارم کروں گا۔
ارشد ندیم نے مزید کہا کہ انجری کھیل کا حصہ ہے یہ کھلاڑی کے ساتھ ساتھ چلتی ہے، شکر ہے کہ سرجری کے بعد اللّٰہ تعالی نے دوبارہ پائوں پر کھڑا کیا ہے۔
اٴْن کا کہنا تھا کہ سن رہا ہوں کہ ارشد بالکل ہی ان فٹ ہے ایسی بات نہیں اللّٰہ کا شکر ہے، میں فٹ ہوں، انجری کے بعد انسان کو تھوڑا سا دکھ ہوتا ہے لیکن انجری گیم کا حصہ ہے۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے یہ بھی کہا کہ انجری کی وجہ سے مقابلوں میں حصہ نہ لینے کا دکھ ضرور ہے، دعا ہے کہ مجھے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں عزت دے۔
وقت اشاعت : 21/08/2025 - 12:30:23