وزارت داخلہ کی طرف سے قومی جوڈو ٹیم کے کوچ سجاد کاظمی کو ایک سال کا ویزہ جاری
جمعرات 2 جولائی 2015 14:19
اسلام آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزارت بین الصوبائی رابطہ کی درخواست پر وزارت داخلہ نے ایران سے تعلق رکھنے والے قومی جوڈو ٹیم کے کوچ سجاد کاظمی کو ایک سال کا ویزہ جاری کردیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سجاد کاظمی سے 2014 ء سے 2016ء تک دو سال کا معاہدہ کیا ہے اور وہ 2 سال تک قومی جوڈو کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سجاد کاظمی کے آنے کے بعد قومی کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید بہتری اور نکھار آیا ہے ‘ مسعود احمد خان نے کہا کہ ان کے آنے سے پہلے قومی کھلاڑی 5 منٹ کے مقابلے میں بمشکل صرف ایک منٹ تک مقابلہ کرسکتا تھا تاہم سجاد کاظمی کی تربیت کھلاڑیوں کی کھیل میں نکھار آیا ہے اور وہ اب 5منٹ تک بین الاقوامی مقابلے کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں سیکرٹری نے کہا کہ کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے پاکستان ایشیاء میں جوڈو کے مقابلوں میں 11ویں نمبر پر ہیں جبکہ بھارت 16 ویں نمبر پر برقرار ہیں ۔(جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بیلجیئم کے ٹم مرلیئرنے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کی فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب پذیرائی
-
سن رائزرز حیدرآباد اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیموں کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
پاکستان والی بال فیڈریشن کا اینگرو سنٹرل ایشین والی بال لیگ کے لیے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان