سرکاری کرکٹ اکیڈمی سے نکالے جانے کے بعد والد نے پریکٹس میں مدد کی، شبمن گل کا حیران کن انکشاف

ہفتہ 13 ستمبر 2025 17:02

سرکاری کرکٹ اکیڈمی سے نکالے جانے کے بعد والد نے پریکٹس میں مدد کی، شبمن گل کا حیران کن انکشاف
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)بھارتی کرکٹر شٴْبمن گِل نے اپنی کامیابی کے پیچھے چھپی دلچسپ اور کٹھن کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری کرکٹ اکیڈمی سے نکالے جانے کے بعد والد نے پریکٹس میں مدد کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 سالہ اوپنر اس وقت بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔ انہوں نے اپنے بچپن کا ایک واقعہ شیئر کیا جس میں اٴْنہوں نے بتایا کہ کس طرح سے اِن کے والد نے اِن کی تربیت کے لیے غیرمعمولی قربانیاں دیں۔

شبمن گِل نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد اور اکیڈمی کوچ کے درمیان اختلاف کے باعث مجھے اکیڈمی سے نکال دیا گیا تھا۔کرکٹر نے بتایا کہ یہ ایک سرکاری اکیڈمی تھی جہاں کوچ صبح 6 سے 10 اور شام 4 سے 6 بجے تک سیشن لیتے تھے، والد مجھے صبح 3 بجے جگاتے تاکہ کوچ کے آنے سے پہلے پریکٹس کر سکوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں صبح 3 بجے اٹھتا، پھر 3 سے 6 بجے تک پریکٹس کرتا، اس کے بعد اسکول جاتا اور اکثر آدھے دن کی چھٹی لیتا، کوچ کے جانے کے بعد 11 سے 3 بجے تک دوبارہ پریکٹس کرتا اور شام میں بھی کھیلتا، یہ معمول کئی برس تک جاری رہا۔

شبمن گِل نے کہا کہ اگرچہ یہ دور کافی مشکل تھا لیکن میرے والد نے مجھے کبھی ہار نہیں ماننے دی، کبھی کبھی بچپن میں صبح جًلدی اٹھنا اچھا نہیں لگتا تھا لیکن والد کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی اور مسلسل محنت ہی میری اصل طاقت بنی۔واضح رہے کہ شٴْبمن گِل نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی واپسی کی تھی جہاں اب اِنہیں نائب کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 13/09/2025 - 17:02:38

متعلقہ عنوان :