معروف فٹبالر دوران میچ سر پر چوٹ لگنے سے چل بسے

بدھ 1 اکتوبر 2025 14:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)رائل کینٹابرین فٹبال فیڈریشن (آر ایف سی ایف) نے تصدیق کی کہ نوعمر گول کیپر راؤل رامیرز کلب کولنڈریس کے میچ کے دوران حادثے میں چل بسے۔ہسپانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچویں ڈویژن کے گول کیپر کو ہفتے کے روز ریویلا کے خلاف کھیل کے دوران سر پر شدید چوٹ لگی جس کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا۔

رامیرز کو میدان سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔آر ایف سی ایف نے کہا کہ 19 سالہ نوجوان کو دماغی مردہ قرار دیا گیا تھا اور انہوں نے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا کہا تھا۔

(جاری ہے)

فیڈریشن نے بیان میں کہا کہ رائل کینٹابرین فٹ بال فیڈریشن کو یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہے کہ کولنڈریس اسپورٹس کلب کے گول کیپر راؤل رامیرز گزشتہ ہفتے کے میچ کے دوران حادثاتی طور پر تصادم کے بعد برین ڈیڈ ہو گئے ہیں۔

فیڈریشن نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ آئندہ میچوں میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کینٹابرین فٹ بال ایک ایسے نوجوان کے اچانک نقصان پر سوگوار ہے جو صرف 19 سال کی عمر میں ہمیں چھوڑ کر چلا گیا۔آر ایف سی ایف ان کے اہل خانہ، دوستوں اور پورے کولنڈریس اسپورٹس کلب تعزیت کا اعلان کرتا ہے۔
وقت اشاعت : 01/10/2025 - 14:25:08

متعلقہ عنوان :