محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے کا کپتان ہونا چاہیے،تنویراحمدنے مطالبہ کردیا

ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف کھلاڑیوں کی بری کارکردگی پر سابق کرکٹرز اور شائقین کی جانب سے تنقید

بدھ 1 اکتوبر 2025 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے کا کپتان بنانے کا مطالبہ کردیا۔ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف کھلاڑیوں کی بری کارکردگی پر سابق کرکٹرز اور شائقین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔ایسے میں سابق فاسٹ بولر تنویر احمد ایکس پر لکھا کہ ’محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے کا کپتان ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سلمان علی آغا کو رواں سال مارچ میں ٹی 20 کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، ان کی پہلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز تھی جو پاکستان 4-1 سے ہار گیا۔انہوں نے اب تک 30 ٹی 20 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی ہے جس میں گرین شرٹس نے 17 جیتے اور 13 ہارے ہیں اور جیت کا تناسب 56.66 فیصد ہے۔محمد رضوان نے چار ٹی 20 میں ٹیم کی قیادت کی اور چاروں میں شکست ہوئی، ون ڈے میں رضوان کی قیادت میں پاکستان نے 20 ون ڈے کھیلے جس میں سے 9 میں کامیابی اور 11 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وقت اشاعت : 01/10/2025 - 14:25:06