اب تو کھبے بھی نہیں تھے پھر۔۔۔۔، سینئر کرکٹر کا سلمان آغا پر کڑا وار

جب صائم اور ابرار کے اوورز باقی تھے اور وہ بہترین بولنگ بھی کر رہے تھے تو حارث رؤف کو لانے کی کیا ضرورت تھی،فواد عالم

بدھ 1 اکتوبر 2025 14:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء) ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی بدترین ناکامی پر کھلاڑیوں بالخصوص کپتان سلمان علی آغا کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ایک نجی ٹی وی شو میں ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے فائنل میں شکست کا ذمہ دار کپتان سلمان علی آغا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب صائم اور ابرار کے اوورز باقی تھے تو اور وہ موقع کی مناسبت سے بہترین بولنگ بھی کر رہے تھے تو حارث رؤف کو لانے کی کیا ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سلمان علی آغا کے بھارت کے خلاف بولنگ نہ کرنے پر گہرا طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب تو کھبے بھی نہیں تھے، پھر کپتان کیوں بولنگ کے لیے نہیں آئے۔ کیا انہوں نے یو اے ای جیسی کمزور ٹیم کے خلاف ہی بولنگ کرنی تھی، انڈیا کے خلاف نہیں کرنی تھی۔ یہ تو بہترین وقت تھا آپ کے بولنگ کرنے کا۔فواد عالم نے کہا کہ آپ نے حارث رو?ف کو اس پریشر کے دوران اوور دے کر جیت کا پورا مومنٹیم پاکستان سے بھارت کی جانب شفٹ کر دیا۔ اس اوور میں 17 رنز بنے اور اس کی وجہ سے ابرار جس اس وقت اچھی بال کر رہا تھا، اس کا اینڈ بھی چینج ہوا اور اسی وجہ سے اس کو بھی 11 رنز پڑ گئے۔
وقت اشاعت : 01/10/2025 - 14:25:07