امباتی رائیڈو فٹنس مسائل کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز سے آؤٹ

پیر 13 جولائی 2015 15:04

امباتی رائیڈو فٹنس مسائل کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز سے آؤٹ

ہرارے۔13جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز امباتی رائیڈو فٹنس مسائل کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق امباتی رائیڈو کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے اس طرح وہ زمبابوے کے خلاف آخری ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی نے ان کے متبادل کے طور پر سنجو سیمپسن کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ امباتی رائیڈو نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں 124 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بھارت کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سنجو سیمپسن کو پہلی بار قومی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بھارت کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ تیسرا اور آخری ون ڈے کل منگل کو کھیلا جائے گا جبکہ دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 17 جولائی اور دوسرا 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 13/07/2015 - 15:04:48