عید کی شاپنگ جیسا مشکل کام خواتین ہی کر سکتی ہیں: سینئر پاکستانی بیٹسمن یونس خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 جولائی 2015 19:05

عید کی شاپنگ جیسا مشکل کام خواتین ہی کر سکتی ہیں: سینئر پاکستانی بیٹسمن یونس خان

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جولائی 2015 ء) سینئر پاکستانی بیٹسمن یونس خان کا کہنا ہے کہ عید کی شاپنگ جیسا مشکل کام خواتین ہی کر سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عید کی آمد کے موقع پر لوگوں نے شاپنگ کیلئے بازاروں کا رخ کیا ہوا ہے جس نے ہر جانب رونق پیدا کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمن یونس خان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی کے مشہور کمرشل ایریا طارق روڈ پر پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ انہیں شاپنگ کرنے کا بالکل تجربہ نہیں ہے۔ عید کی شاپنگ جیسا مشکل کام خواتین ہی کر سکتی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/07/2015 - 19:05:19