پولینڈ کے رافیل ماجکا نے ٹور ڈی فرانس کا 11 واں مرحلہ جیت لیا

188 کلومیٹرز کا مقررہ فاصلہ فاتح کھلاڑی نے5 گھنٹے 2 منٹ میں طے کر کے کامیابی اپنے نام کی

جمعرات 16 جولائی 2015 21:48

پولینڈ کے رافیل ماجکا نے ٹور ڈی فرانس کا 11 واں مرحلہ جیت لیا

فرانس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) پولینڈ کے رافیل ماجکا نے ٹور ڈی فرانس کا 11 واں مرحلہ جیت لیا ، سابق چیمپئن کرس فروم کا ییلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔ فرانس میں جاری سائیکل ریس کے 11 ویں مرحلے میں سائیکلسٹس کو پاؤ سے کاٹوریٹس تک 188 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔

(جاری ہے)

پولینڈ کے رافیل ماجکا نے ٹریک پر مہارت کا مظاہرہ کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رافیل ماجکا نے مقررہ فاصلہ 5 گھنٹے 2 منٹ 1 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ا?ئرلینڈ کے سائیکلسٹ ڈینئل مارٹن 1 منٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ جرمنی کے ایمانوئیل بچمین نے تیسرے جبکہ بیلجیئم کے سرجی پاولز کے چوتھے نمبر پر فنش لائن عبور کی۔ سابق چیمپئن کرس فروم کا مجموعی طور پر ریس میں ییلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔

وقت اشاعت : 16/07/2015 - 21:48:49