پاک، لنکاسیریز ‘ ون ڈے میچوں میں زیادہ وکٹیں مرلی دھرن نے حاصل کیں

منگل 21 جولائی 2015 15:02

پاک، لنکاسیریز ‘ ون ڈے میچوں میں زیادہ وکٹیں مرلی دھرن نے حاصل کیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) پاکستان اورسری لنکاکے درمیان کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں سری لنکاکے مرلی دھرن نے حاصل کیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق مرلی دھرن نے 65میچوں میں586.4اووروں میں2424رنزدے کر25.25کی اوسط سے96وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبرپرپاکستان کے وسیم اکرم نے 59 میچوں میں 504.5اووروں میں1929رنزدے کر20.96کی اوسط سے92وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرپاکستان کے وقاریونس نے 51 میچوں میں 414 اووروں میں 2046رنزدے کر24.35کی اوسط سے84وکٹیں لیں۔چوتھے نمبرپرسری لنکاکے سنتھ جے سوریا نے 82 میچوں میں 502 اووروں میں2587 رنز دے کر 36.43کی اوسط سے71وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے شاہدآفریدی نے 72 میچوں میں 518.2 اووروں میں 2509 رنزدے کر 37.44 کی اوسط سے 67وکٹیں لیں۔

وقت اشاعت : 21/07/2015 - 15:02:26