فیفا ورلڈ کپ2018 کے میچزکاشیڈول جاری، روس کے11 شہروں میں32ٹیموں کے درمیان64 میچز ہوں گے

ہفتہ 25 جولائی 2015 21:46

فیفا ورلڈ کپ2018 کے میچزکاشیڈول جاری، روس کے11 شہروں میں32ٹیموں کے درمیان64 میچز ہوں گے

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے ورلڈ کپ2018کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا، روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بتیس ٹیموں کے درمیان کل چونسٹھ میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فٹبال کی تاریخ کا اکیسواں ورلڈ کپ چودہ جون سے پندرہ جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا، گیارہ شہروں کے بارہ اسٹیڈیمز ان میچوں کی میزبانی کریں گے،ماسکو کا لوزنائیکی اسٹیڈیم افتتاحی میچ، ایک سیمی فائنل اور فائنل کی میزبانی کرے گا، شیڈول کا اعلان فیفا کی آرگنائزنگ کمیٹی نے کیا، اس موقع پر دو ہزار سترہ کے کنفیڈریشن کپ کے شیڈول کا اعلان بھی کیا گیا۔

کنفیڈریشن کپ بھی روس کی میزبانی میں ہو گا جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم فائنل کی میزبانی کرے گا۔

وقت اشاعت : 25/07/2015 - 21:46:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :