راشد بٹ تیسری مرتبہ ایشین ہاکی فیڈریشن کی ایمپائرنگ کمیٹی کے ممبر منتخب ہو گئے

جمعرات 6 اگست 2015 12:21

راشد بٹ تیسری مرتبہ ایشین ہاکی فیڈریشن کی ایمپائرنگ کمیٹی کے ممبر منتخب ہو گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن ایمپائرز منیجر اور سپورٹس آفیسر پاکستان ریلوے راشد بٹ تیسری مرتبہ ایشین ہاکی فیڈریشن کی ایمپائرنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔ جس کی معیاد 2015ءء سے 2018ءء تک ہے۔ وہ پہلی مرتبہ 2008ءء میں ممبر منتخب ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کی ایمپائرنگ کمیٹی کے بھی ممبر رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن طیب اکرام اور چیف ایگزیکٹو ایشین ہاکی فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میرے وسیع تجربے کی بنیاد پر مجھے تیسری مرتبہ ممبر منتخب کیا ہے اور اس شعبے کو ایشیاء میں نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ، وَن ڈے سیریز اور T-20 سیریز میں قومی ٹیم کی شاندار فتح نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ تینوں کپتان اور کھلاڑی بجا طور پر خراجِ تحسین کے مستحق ہیں

وقت اشاعت : 06/08/2015 - 12:21:10