باکسر عامر خان نے مینی پکیاوٴ کو فائٹ کیلئے چیلنج کر دیا

بدھ 12 اگست 2015 13:07

باکسر عامر خان نے مینی پکیاوٴ کو فائٹ کیلئے چیلنج کر دیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی فلائیڈ مے ویدر سے باوٹ کی خواہش تو پور ی نہ ہو سکی مگر مینی پکیاوٴ کو فائٹ کیلئے ضرور للکار دیا۔ باوٴٹ کیلئے دونوں باکسرز کے آفیشلزکے درمیان روابط جاری ہیں۔

(جاری ہے)

عامر خان اور مینی پکیاوٴ کی فائٹ آئندہ سال کے آغاز ہی میں مشرق وسطی میں ہونے کا امکان ہے تاہم کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔ مے ویدر کے انکار کے بعد عامر خان نے فلپینی باکسرسے مقابلے پر نظریں جما لیں ،۔ فلائیڈ مے ویدر نے حال ہی میں مینی پکیاوٴ کو شکست دی تھی۔

وقت اشاعت : 12/08/2015 - 13:07:14