صوبائی وزیر کا کھیلوں کی سہولیات کو مقررہ اوقات سے استثنیٰ دینے پر اظہارِ تشکر

منگل 5 مئی 2026 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کھیلوں کی سہولیات کو مقررہ اوقات سے استثنیٰ دینے کے فیصلے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات کے حل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کی اپیل پر جم اور دیگر اسپورٹس سہولیات پر عائد وقت کی پابندی ختم کی گئی ہے، جس سے کھلاڑیوں اور فٹنس کے شوقین افراد کو اپنی سہولت کے مطابق سرگرمیاں جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک بروقت اور بہترین قدم اٹھایا ہے۔ ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہاکہ اس فیصلے سے کھلاڑیوں کو ذہنی دبا سے نکلنے میں مدد ملے گی اور نوجوانوں کو صحت مند انہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں بھی معاونت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو معاشرہ مثبت سمت میں آگے بڑھے گا۔
وقت اشاعت : 05/05/2026 - 20:10:02

متعلقہ عنوان :