بیڈمنٹن سمر تربیتی کیمپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری

جمعہ 12 جون 2026 18:19

بیڈمنٹن سمر تربیتی کیمپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2026ء) مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام اور سپورٹس ہائوس رحمان آباد کے تعاون بیڈمنٹن سمر تربیتی کیمپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں یہ کیمپ 15 جون سے شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل نے بتایاکہ سمر تربیتی کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے مرد، خواتین کھلاڑی اور سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلبا وطالبات حصہ لے سکتے ہیں جن راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ سمر تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 14 جون تک اپنے، اپنے ناموں کا اندراج وائٹس ایپ نمبر 03215354000 پر کروا سکتے ہیں۔ مطاہر سہیل نے مزید کہا کہ اس سمر تربیتی کیمپ سے سکول کالجز کے طلبا وطالبات کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور یہ نوجوان اس دو ماہ کے بیڈمنٹن تربیتی کیمپ کے دوران فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ سمر تربیتی کیمپ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جا رہا ہے اور اس طرح تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے لئے سمر تربیتی کیمپ ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جاتا ہے۔ یہ سمر تربیتی کیمپ 14 اگست تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 12/06/2026 - 18:19:39