گورنر خیبرپختونخوا کی برطانیہ میں انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاک فوج کو مبارکباد

جمعہ 12 جون 2026 18:19

گورنر خیبرپختونخوا  کی برطانیہ میں انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاک فوج کو مبارکباد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے برطانیہ میں انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاک فوج کو مبارکباد دی ہے۔تر جمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، پاک فوج کے جوانوں نے عالمی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین تربیت کا لوہا منوایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلے میں تمام بڑے اعزازات جیتنا پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، پاک فوج کی کامیابی مسلح افواج کے اعلیٰ معیار، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم سربلند کرنے والے جوان پوری قوم کا فخر ہیں، قوم اپنی بہادر مسلح افواج کی پیشہ ورانہ کامیابیوں پر ناز کرتی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کامیاب ٹیم اور پاک فوج کے تمام افسران و جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاک فوج نے ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر میدان میں ملک و قوم کا وقار بلند کر رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 12/06/2026 - 18:19:39