فیفا ورلڈ کپ‘ جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 2-0 سے ہرا دیا

جمعہ 12 جون 2026 18:58

فیفا ورلڈ کپ‘ جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 2-0 سے ہرا دیا
میکسیکوسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2026ء) فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیک ریپبلک کو 2-0سے ہرا دیا۔جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو دو ایک سے شکست دی ہے۔جنوبی کوریا کی جانب سے پہلا گول وانگ ای بیوم نے 67 ویں منٹ میں اور اوہیون گیو نے 80 ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے افتتاحی میچ میں میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 کی شکست دی تھی۔

جنوبی افریقین کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران انتہائی رف کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر ریفری نے 2 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کیا اور جنوبی افریقا نے بقیہ میچ 9 کھلاڑیوں سے کھیلا جبکہ کھیل کے آخری منٹوں میکسیکو کے کھلاڑی کو بھی ریڈ کارڈ کا سامنا رہا۔
وقت اشاعت : 12/06/2026 - 18:58:16

متعلقہ عنوان :