گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سمبڑیال میں دوستانہ فٹبال میچ کا انعقاد

بدھ 15 جولائی 2026 16:54

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2026ء) گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سمبڑیال میں دوستانہ فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کے پرنسپل کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سمبڑیال میں بدھ کو موجودہ فٹبال ٹیم اور کالج کے سابق فٹبال کھلاڑیوں کے درمیان ایک دوستانہ فٹبال میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ 2015 سے جاری سالانہ روایت کا حصہ ہے۔ مقابلے میں موجودہ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق کھلاڑیوں کی ٹیم کو 6 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ میچ خوشگوار ماحول میں کھیلا گیا، جہاں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل، باہمی احترام اور کھیلوں کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔
وقت اشاعت : 15/07/2026 - 16:54:59

متعلقہ عنوان :