رومن پاول کے حارث رؤف کو 4 گیندوں پر 4 چھکے، ویڈیو وائرل

انہوں نے آخری اوورز میں مسلسل چھکوں کی برسات کرتے ہوئے صرف 15 گیندوں پر دھواں دار نصف سنچری مکمل کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 جولائی 2026 15:21

رومن پاول کے حارث رؤف کو 4 گیندوں پر 4 چھکے، ویڈیو وائرل
اوکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جولائی 2026ء ) میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) 2026 کے پہلے کوالیفائر میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سان فرانسسکو یونی کارنز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ 
اوکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں سان فرانسسکو کے کپتان میتھیو شارٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

 
لاس اینجلس کی جانب سے کولن منرو نے 44 گیندوں پر 51 رنز اور آندرے رسل نے 41 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تاہم میچ کا رخ روومن پاول نے بدل دیا۔ 
انہوں نے صرف 15 گیندوں پر دھواں دار نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے آخری اوورز میں مسلسل چھکوں کی برسات کی اور ٹیم کا مجموعہ 187 رنز تک پہنچا دیا۔ 
اس دوران انہوں نے 19ویں اوور میں حارث رؤف کو لگاتار 4 چھکے بھی لگائے۔
 
ہدف کے تعاقب میں سان فرانسسکو کے کپتان میتھیو شارٹ نے 62 گیندوں پر ناقابل شکست 94 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ 
سان فرانسسکو کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔
وقت اشاعت : 16/07/2026 - 15:21:09

متعلقہ عنوان :