صدرڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کا تحصیل لیول کرکٹ کے فروغ کیلئے تحصیل سمبڑیال کا دورہ

جمعہ 7 اگست 2026 18:22

صدرڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کا تحصیل لیول کرکٹ کے فروغ کیلئے تحصیل سمبڑیال کا دورہ
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2026ء) صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ عمران ٹونی نے تحصیل لیول کرکٹ کے فروغ کیلئے تحصیل سمبڑیال کا دورہ کیا۔ترجمان ڈی سی اے کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ عمران ٹونی نے چیئرمین تحصیل لیول کرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی ذیشان تنویر خان کے ہمراہ تحصیل لیول کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے سلسلے میں تحصیل سمبڑیال کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تحصیل سمبڑیال کی جانب سے مسعود بٹ، انٹرنیشنل پلیئر نوید سرور، محمد تنویر، عاصم گھمن ، ملک عامر اور بشارت گھمن نے کمیٹی ممبران کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران تحصیل سمبڑیال کی جانب سے بھرپور تعاون اور مثبت ردِعمل کا اظہار کیا گیا۔ملاقات میں کلب کرکٹ کے فروغ، تحصیل سطح پر کرکٹ سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور منظم بنانے، نوجوان ٹیلنٹ کو بہتر مواقع فراہم کرنے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر تحصیل سمبڑیال میں موجود کرکٹ گراؤنڈز کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات اور کھیل کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔
وقت اشاعت : 07/08/2026 - 18:22:11

متعلقہ عنوان :