لیونل میسی کے والد 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اتوار 9 اگست 2026 18:40

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2026ء) ارجنٹائن سے تعلق رکھنیوالے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میسی کے والد ہورے میسی ارجنٹائن کے شہر روساریو کے ایک طبی مرکز میں طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بعد لیونل میسی نے اپنے والد کے ساتھ وقت گزارا، جس کے بعد وہ اپنے کلب انٹر میامی میں واپس شامل ہوئے اور ایک ہفتہ قبل دوبارہ ایکشن میں نظر آئے۔

میسی کے والد اپنے بیٹے کے فٹبال کیریئر میں اہم ترین معاونین میں سے ایک تھے۔ انہوں نے بارسلونا میں میسی کے ابتدائی دور سے ہی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور کئی برس تک ان کے نمائندے کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔لیونل میسی نے ماضی میں اپنے والد کے بارے میں کہا تھا مجھے بچپن سے ہی ہمیشہ اپنے والد کی رہنمائی کی ضرورت رہی۔

(جاری ہے)

ہر میچ کے بعد میں ان سے پوچھتا تھا کہ انہیں میری کارکردگی کیسی لگی۔

ورلڈ کپ کے دوران الجزائر کے خلاف افتتاحی میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد میسی اپنے پہلے گول کا جشن مناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔ بعد ازاں پریس کانفرنس میں انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے آنسو فٹبال سے متعلق نہیں بلکہ ذاتی نوعیت کی ایک بات کی وجہ سے تھے اور وہ چند مشکل دنوں سے گزر رہے تھے۔چند روز بعد خاندان کی جانب سے میسی کے والد کی صحت کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ وہ طبی علاج کرا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/08/2026 - 18:40:06

متعلقہ عنوان :