چائنا اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کا آغاز، ریکارڈ 12 چینی کھلاڑی مین ڈرا میں شامل

اتوار 9 اگست 2026 18:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2026ء) ورلڈ سنوکر ٹوورکے زیراہتمام چائنا اوپن سنوکر ٹورنامنٹ 2026کا آغاز شمالی چین کے صوبے شانسی کے تائی یوآن کے سپورٹس سینٹر میں ہو گیا ہے جہاں 32 کھلاڑیوں پر مشتمل مین ڈرا میں ریکارڈ 12 چینی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں چین کے لیو لن ہا اور وو شینگ گوانگ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

حسین وفائی نے لیو لن ہا کو 0-6فریم جبکہ سکاٹ لینڈ کے انتھونی میک گل نے وو شینگ گوانگ کو 0-6فریم سے ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔دوسری جانب انگلینڈ کے ڈیوڈ گلبرٹ نے چین کے ڈنگ جون ہوئی کو 1-6فریم سے شکست دے کر آخری 16 میں جگہ بنالی جبکہ چینی کھلاڑی ژو یولونگ نے ویلز کے تجربہ کار مارک ولیمز کو 3 کے مقابلے 6 فریم سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

دیگر مقابلوں میں وو یزے نے ہم وطن یا پینگ چینگ کو سخت مقابلے کے بعد 5 کے مقابلے میں 6 فریم سے شکست دی جبکہ لیو ہونگ یو نے انگلینڈ کے بیری ہاکنز کو 4-6 سے مات دی۔

چائنا اوپن کا فائنل مرحلہ 16 اگست تک جاری رہے گا۔ سیمی فائنل تک تمام مقابلے 11 فریموں میں سے بہترین کی بنیاد پر ہوں گے جبکہ فائنل 19 فریموں میں سے بہترین پر مشتمل ہوگا اور 2 نشستوں میں کھیلا جائے گا۔چائنا اوپن ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی منظوری سے ہونے والا عالمی درجہ بندی کا ٹورنامنٹ ہے۔
وقت اشاعت : 09/08/2026 - 18:40:07

متعلقہ عنوان :