مقبول آرائیں کا میجر جنرل خالد جاوید کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 9 اگست 2026 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2026ء) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں اور سیکرٹری جنرل رانا تنویر احمد نے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ شاہجہان میر کے بھائی میجر جنرل ریٹائرڈ خالد جاوید کی وفات وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار میں جگہ جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 09/08/2026 - 18:40:06