ہیلتھ فکس جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ ، عبداللہ محمد نے مینز سنگلز اور حیقہ حسن نے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 17 اگست 2026 22:02

ہیلتھ فکس جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ ، عبداللہ محمد نے مینز سنگلز اور حیقہ حسن نے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2026ء) ہیلتھ فکس جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں عبداللہ محمد نے مینز سنگلز کا اور حیقہ حسن نے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر ناصر محمود بٹ نے اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین و سابق ڈائریکٹر جنرل نیب انجینئر مسعود عالم کے ہمراہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر رفیق سرحدی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز اور لیڈیز سنگلز کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے۔ مینز سنگلز کے فائنل میں عبداللہ محمد نے اویس مختیار کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ لیڈیز سنگلز کے فائنل میں حیقہ حسن نے ایمان حسن کو 1-3 سے شکست دے کر لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ ٹورنامنٹ تبھار ٹیبل ٹینس اکیڈمی کے زیر اہتمام اور اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے کھیلا گیا۔
وقت اشاعت : 17/08/2026 - 22:02:47

متعلقہ عنوان :