ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور کھلاڑی کو میدان میں بھر پور تیاری کے ساتھ اترنا ہوگا،حاجی نواب خان

پیر 17 اگست 2026 21:05

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) مانیار فٹ بال کلب کے صدر حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور کھلاڑی کو میدان میں بھر پور تیاری کے ساتھ اترنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دوسرے نعمان شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں مانیار فٹ بال کلب کی شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلو گرام فٹ بال گرانڈ میں جاری دوسرے نعمان شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں پرنس منگلور کلب نے مانیار کلب کو پنلٹی ککس پر شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ مانیار فٹ بال کلب کے صدر حاجی نواب خان نے کہا کہ کھلاڑی تیاری کے ساتھ میدان میں اترتیہیں۔ لیکن جو اچھا کھیلے گا وہ ہی جیتے گا۔
وقت اشاعت : 17/08/2026 - 21:05:14

متعلقہ عنوان :