یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی

جمعرات 27 اگست 2026 18:51

یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2026ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے کرکٹر آصف خان پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 15 ماہ کی پابندی لگا دی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے مطابق آصف خان پر اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے پابندی لگائی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق آصف خان نے ممنوع مواد استعمال کرنے پر 15 مہینے کی سزا قبول کی، 8 ستمبر 2025 کو آصف خان کا ٹیسٹ ہوا تھا۔آئی سی سی نے کہا کہ آصف خان پر پابندی 8 ستمبر 2025 سے 7 دسمبر 2026 تک رہے گی۔
وقت اشاعت : 27/08/2026 - 18:51:14