سلمان بٹ،آصف اور عامر کی قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی،نئی بحث چھڑ گئی
اتوار 6 ستمبر 2015 19:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔6ستمبر۔2015ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کی سزا ختم ہونے کے بعد سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹ آئی ہے لیکن قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے ابھی انہیں مزید کٹھن امتحانات سے گزرنا پڑے گا۔ تینوں پلیئرز کی قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی کے سلسلے میں نئی بحث چھڑ گئی ہے، کئی پلیئرز نے حمایت کا اعلان کیا تو کئی نے ان کی دوبارہ ٹیم میں واپسی کے مخالف بھی ہیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی نے 2010ء میں دورہ انگلینڈ کے دوران سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر تینوں پلیئرز پر تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی جو کہ یکم ستمبر کو ختم ہو گئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے دوبارہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے پر تینوں پلیئرز نے قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کو ہدف بنا لیا ہے تاہم ابھی انہیں مزید امتحانات سے گزرنا پڑے گا کیونکہ کئی سابق لیجنڈری پلیئرز جن میں جاوید میانداد، رمیض راجا اور محسن خان شامل ہیں نے ان پلیئرز کی قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی کے حوالے سے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پانچواں ویمنز ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز ویمنز کی 8 وکٹوں سے کامیابی، سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی
-
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ، ماشا یونائیٹڈ نے پاکستان نیوی کو شکست دیدی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نے پاکستان نیوی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا
-
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی