مہیلا جے وردھنے انگلش ٹیم کے کنسلٹینٹ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ریکارڈ کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں ،این بیل

جمعرات 17 ستمبر 2015 12:11

مہیلا جے وردھنے انگلش ٹیم کے کنسلٹینٹ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ریکارڈ کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں ،این بیل

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) انگلینڈ کے بیٹسمین ایئن بیل نے کہاہے کہ سری لنکا کے لیجنڈ کرکٹر مہیلا جے وردھنے انگلش ٹیم کے کنسلٹینٹ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ریکارڈ کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔سری لنکا کے معروف بیسٹمین مہیلا جے وردھنے پاکستان کے خلاف ابوظہبی میں 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلش ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔

(جاری ہے)

33 سالہ ایئن بیل نے جے وردھنے کی تقرری کو انگلش ٹیم کیلئے بہترین قرار دیا۔بیل کے مطابق جس چیز کو ہم بہتر کرنا چاہتے ہیں وہ برصغیر میں بہترین ہوتی ہے اور وہ اب تک کے سب سے بہترین بیٹسمین ہیں۔انھوں نے کہا کہ جے وردھنے کی وجہ سے انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایڈوانٹیج حاصل ہو گا۔انھوں نے کہا کہ میں جے وردھنے کے دماغ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہوں گا اور اپنے کھیل میں مزید بہتری لانے کی پوری کوشش کروں گا۔

وقت اشاعت : 17/09/2015 - 12:11:15