لیجنڈری آسٹریلیوی لیگ سپنر شین وارن نے پاکستان کی بہترین ون ڈے ٹیم ترتیب دیدی

پیر 21 ستمبر 2015 22:37

لیجنڈری آسٹریلیوی لیگ سپنر شین وارن نے پاکستان کی بہترین ون ڈے ٹیم ترتیب دیدی

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21ستمبر ۔2015ء ) سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے گزشتہ پچیس سالوں میں پاکستان کی بہترین ون ڈے ٹیم ترتیب دی جس کے کپتان وسیم اکرم ہیں ۔ پاکستان ون ڈے ٹیم میں سیلکشن کے منتظر یونس خان شین وارن کی ٹیم میں شامل ہیں ، آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر سے گزشتہ 25 سالوں کے بہترین کھلاڑی سیلکٹ کرکے ایک ٹیم مرتب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بار پاکستان کا نمبر تھا ، شین وارن کے مطابق 1990ء سے لیکر اب تک پاکستان کے بہترین پلیئرز میں وسیم اکرم کپتان ، سعید انور اور عامر سہیل اوپنر ، یونس خان ،انضمام الحق ، محمد یوسف ، شاہد آفریدی ، معین خان ، ثقلین مشتاق ، وقار یونس اور شعیب اختر شامل ہیں ۔ شین وارن کا کہنا تھا کہ چند ایک کھلاڑی جنہیں وہ مس نہیں کرنا چاہتے تھے ان میں سے ایک نام لیگ سپنر مشتاق احمد کا ہے لیکن آل رائونڈر شاہد آفریدی کو بیٹنگ کی وجہ سے ترجیح دی گئی ۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے یونس خان پاکستانی اسکواڈ میں تو اب تک جگہ نہ بناسکے لیکن وہ شین وارن کی ٹیم کا حصہ بنے ۔

وقت اشاعت : 21/09/2015 - 22:37:17