زخمی پاکستانی نژاد برطانوی لیفٹ آرم سپنر ظفر انصاری انگلینڈ کے دورہ یو اے ای سے با ہر

بدھ 23 ستمبر 2015 23:09

زخمی پاکستانی نژاد برطانوی لیفٹ آرم سپنر ظفر انصاری انگلینڈ کے دورہ یو اے ای سے با ہر

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23ستمبر ۔2015ء ) پاکستانی نژاد برطانوی لیفٹ آرم سپنر ظفر انصاری زخمی ہونے کے باعث انگلینڈ کے دورہ یو اے ای سے با ہر ہوگئے ہیں جبکہ لیفٹ آرم سپنر سمیت پٹیل کو انگلش ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے دورہ متحدہ عرب امارات کے شیڈو ل کے اعلان کے روز ہی سرے سے تعلق رکھنے والے 23سالہ لیفٹ آرم سپنر ظفر انصاری لنکاشائر کے خلاف میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی مذکورہ سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان بھی لگے تھے ۔

آج انہوں نے سرے کی میڈیکل ٹیم کے ہمراہ ایک ہینڈ سپیشلسٹ سے ملاقات کی جس کے بعد ان کے سیریز سے باہر ہونے کا اعلان کر دیا گیا ۔ ظفر انصاری کی جگہ برطانوی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بننے والے سمیت پٹیل نے حالیہ کاؤنٹی سیزن میں 32.40کی اوسط سے 25وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ بلے بازی میں بھی وہ محض 24کی اوسط سے ہی رنز بنا سکے ہیں تاہم سپن کو عمدہ طریقے سے کھیلنے کا گر آنے کے باعث انگلش سلیکٹر نے انہیں کسی اور نوجوان سپنر پر فوقیت دیتے ہوئے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا ہے۔

وقت اشاعت : 23/09/2015 - 23:09:50