آئندہ برس برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز کے سلسلے میں بھارتی ہاکی ٹیم اکتوبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلے گی

منگل 29 ستمبر 2015 12:11

آئندہ برس برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز کے سلسلے میں بھارتی ہاکی ٹیم اکتوبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلے گی

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) آئندہ برس برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز کے سلسلے میں بھارتی ہاکی ٹیم اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 سے 11 اکتوبر تک چھ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہاکی انڈیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی ٹیم دورے کے دوران چھ میچوں کی سیریز کھیلے گی، بھارتی ٹیم سیریز کے ابتدائی دو میچز نیوزی لینڈ اے ‘ بقیہ چاروں میچز نیوزی لینڈ سینئر ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ ہاکی انڈیا حکام کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کا مقصد رواں سال کے آخر میں شیڈول ایف آئی ایچ ورلڈ ہاکی لیگ فائنل اور ریو اولمپکس گیمز کی تیاری ہے۔

وقت اشاعت : 29/09/2015 - 12:11:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :