دوسرے ون ڈے کے لیے قومی ٹیم میں ’’ تبدیلیو ں‘‘ نے شائقین کو حیران کردیا

اتوار 4 اکتوبر 2015 18:20

دوسرے ون ڈے کے لیے قومی ٹیم میں ’’ تبدیلیو ں‘‘ نے شائقین کو حیران کردیا

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار4 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرے ون ڈے میں حیران کن طور پر ٹی ٹونٹی اور پہلے ایک روزہ میچ کے ہیرو عماد وسیم کو پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کیاگیا ، دوسر ے ون ڈے میں پاکستانی سکواڈ میں 2تبدیلیاں کی گئیں ۔ عماد وسیم نے زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں 19رنز بنانے کے ساتھ 4وکٹیں بھی لیں جبکہ دوسر ے ٹی ٹونٹی میں 13رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ایک وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پہلے ون ڈے میں جہاں پاکستان کے ابتدائی بلے بازناکام رہے وہاں عماد وسیم نے 61رنز کی شاندار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور ایک وکٹ بھی حاصل کی ۔ ٹیم انتظامیہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں عماد وسیم کوسکواڈ میں برقرار رکھنے کے بجائے بلال آصف کو ٹیم میں شامل کر کے انوکھا فیصلہ کیا جبکہ احمد شہزاد کی جگہ مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کوٹیم میں شامل کیا گیا ۔ قومی ٹیم کی تبدیلیوں سے شائقین اور مبصرین حیران رہ گئے جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی حیرت کا کھل کر اظہار کیا ۔

وقت اشاعت : 04/10/2015 - 18:20:42