ملازمہ پر تشدد کا الزام ، بنگلہ دیشی باولر شہادت حسین کو جیل بھیج دیا گیا

پیر 5 اکتوبر 2015 12:51

ملازمہ پر تشدد کا الزام ، بنگلہ دیشی باولر شہادت حسین کو جیل بھیج دیا گیا

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار5اکتوبر۔2015ء ) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے باولر شہادت حسین کو ملازمہ تشدد کیس میں جیل بھیج دیا گیاہے جب کہ ان کی اہلیہ نیتو پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملازمہ تشدد کیس میں شہادت حسین کافی عرصہ روپوش رہنے کے بعد آج عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے 29 سالہ بنگلہ دیشی فاسٹ باولر کو جیل بھیج دیا ، ان کی اہلیہ نیتو پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہے ۔

واضح رہے کہ شہادت حسین کی بیوی کو خادمہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کی والدہ کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے جس نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ کرکٹر شہادت حسین کے گھر کام کرتی تھی، کرکٹر اور ان کی اہلیہ نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ذرائع کے مطابق خادمہ کی آنکھوں اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے ۔

وقت اشاعت : 05/10/2015 - 12:51:01