آل ر اؤنڈر انورعلی کی شادی کی تیاریاں مکمل ، اتوار کو دلہنیابیاہ لائیں گے

جمعہ 16 اکتوبر 2015 14:33

آل ر اؤنڈر انورعلی کی شادی کی تیاریاں مکمل ، اتوار کو دلہنیابیاہ لائیں گے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤ نڈر انور علی کی شادی کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں اور وہ اتوارکی شام کو دلہنیا بیاہ لائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل راونڈرانورعلی کی شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور اس سلسلے میں رہ جانیوالی شیروانی کی خریداری بھی جمعہ کی شام کو کرلی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ انور علی کی ہونیوالی دلہنیا محلے دار ہیں اور ایک عرصے سے دونوں خاندانوں کی جان پہچان ہے ، اتوار کو بارات ہوگی جبکہ 27اکتوبرکو دعوت ولیمہ ہوگی۔

وقت اشاعت : 16/10/2015 - 14:33:14