ایشین فٹبال سربراہ شیخ سلمان یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کی صدارت دوڑ میں شامل

میشیل پلاٹینی کو فیفا کا نیا صدر بننے کیلئے یور پ فٹبال گورننگ باڈی کی حمایت حاصل ہے ، ارکان واضح طور پر دھڑوں میں تقسیم ہوگئے

جمعہ 16 اکتوبر 2015 20:20

ایشین فٹبال سربراہ شیخ سلمان یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کی صدارت دوڑ میں شامل

سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کے سربراہ میشیل پلاٹینی کو فیفا کا نیا صدر منتخب کرنے کے لیے یورپ کی فٹبال کی گورننگ باڈی نے حمایت کی ہے لیکن اسی دوران ان کا ایک نیا مدِمقابل سامنے آ گیا ہے۔ایشین فٹ بال کے سربراہ شیخ سلمان بن ابراہیم الاخلیفہ جلد ہی مقابلے میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

پلاٹینی پر الزام ہے کہ انھوں نے ورلڈ فٹ بال گورننگ باڈی کے سابق صدر سیپ بلیٹر سے ساڑھے 13 لاکھ یورو لیے تھے۔79 سالہ پلاٹینی کو اس ادائیگی کے حوالے سے2011 سے مجرمانہ تحقیقات کا سامنا ہے۔ لیکن دونوں کسی بھی قسم کی غلط سرگرمی میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہیں۔یوئیفا کے ارکان نے سوئٹزرلینڈ میں اس مسئلے پر بات چیت کرنے کے لیے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

یوئیفا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پلاٹینی کو ’اپنے بارے میں وضاحت دینے کا‘ موقع دیا جانا چاہیے۔

یوئیفا نے تفتیش کاروں کو بھی ’کام جلدی نمٹانے‘ کی ہدایت کی ہے اور طے پایا ہے کہ کیس کا فیصلہ رواں سال نومبر کے وسط تک کر دیا جائے۔یوئیفا کی ملاقات کے بعد آسٹرین ساکر فیڈریشن کے صدر لیو ونڈٹنر نے بتایا کہ تمام 54 رکن ممالک اپنے صدر کی ’مکمل حمایت‘ کرتے ہیں۔کچھ ہی دیر بعد بیان کی نقل نے بھی اس بات کی تصدیق کی: ’ہم میشیل پلاٹینی کی حمایت کرتے ہیں۔

اْن کا حق ہے کہ طریقہ کار مطابق مقدمے کی منصفانہ تحقیقات کی جائیں اور اْنھیں اس معاملے سے اپنے نام وابستہ ہونے کے حوالے سے وضاحت دینے کا موقع ملنا چاہیے۔‘ ہم میشیل پلاٹینی کی حمایت کرتے ہیں۔ اْن کا حق ہے کہ طریقہ کار کے مطابق مقدمے کی منصفانہ تحقیقات کی جائیں اور اْنھیں اس معاملے سے اپنے نام وابستہ ہونے کے حوالے سے وضاحت دینے کا موقع ملنا چاہیے تاہم یوئیفا کے ذرائع نے بتایا کہ ارکان واضح طور پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ ایک وہ جو پلاٹینی کی حمایت کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو ایک متبادل منصوبے پر غور کرنا چاہتے ہیں۔مائیکل فان پراگ ڈچ فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیں۔ انھیں چند رکن ایسوسی ایشنوں کی جانب سے پلاٹینی کا متبادل اْمیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 16/10/2015 - 20:20:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :