سیاہ فام زمبابوین افراد کو ’’بن مانس‘‘ کہنا سفید فام کرکٹر کو مہنگا پڑ گیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 23:37

سیاہ فام زمبابوین افراد کو ’’بن مانس‘‘ کہنا سفید فام کرکٹر کو مہنگا پڑ گیا

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار17اکتوبر۔2015ء ) سوشل میڈیا پر سیاہ فام زمبابوین افراد کو ’’بن مانس‘‘ کہنا مارک ورمیولن کو مہنگا پڑ گیا ، کرکٹ زمبابوے نے ان پر ہر قسم کی کرکٹ میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نسلی امتیاز پر قطعی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اس کا کوئی دفاع کیا جا سکتا ہے لہٰذا ان پر ہر طرز کی کرکٹ میں شرکت پر پابندی عائد کی جاتی ہے کیوں کہ ایک سپورٹس مین سے اس طرح کے طرز عمل کی توقع نہیں کی جا سکتی ہے ۔ نفسیاتی مسائل کے شکار سابق زمبابوین بیٹسمین نے اپنے عمل کی معذرت بھی کر لی ہے ۔

وقت اشاعت : 17/10/2015 - 23:37:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :